ساہیوال: میڈیکل کالج میں جراثیم سے بچاؤ کیلئے تھری ڈی نمائش

ساہیوال (پبلک نیوز) ساہیوال میں جراثیم سے بچاؤ کے لیے تھری ڈی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کالج میں نمائش کے اہتمام سے لوگوں میں بیماری پیدا کرنے والے بیکٹیریا سے بچاؤ کے مفید طریقے بتائیں گئے۔

 

ساہیوال کے میڈیکل کالج کے پیتھیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں تھری ڈی ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں لوگوں کو بیماریاں پیدا کرنے والے بیکٹیریاز اور بیماریوں سے بچنے کے طریقوں بارے آگاہی دی گئی۔

نمائش کے ذریعے لوگوں میں بیماریوں کے تدارک کے لیے ذاتی روک تھام کے مفید مشورے دیئے گئے۔ تھری ڈی ایگزیبیشن میں میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات نے بیکٹیریا کے مختلف قسم کے ماڈلز بنا کر رکھے تھے تاکہ عام لوگوں کو ان کی اقسام کے بارے میں سمجھایا جاسکے۔

 

نمائش میں طلباء نے عام شہریوں کو بتایا کہ بیکٹیریا انسانی جسم میں کس طرح داخل ہوکر بیماریاں پیدا کرتا ہے۔ بیماریوں سے بچنے کے لیے طریقہ کار بتایا گیا۔ شہریوں نے نمائش کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں