سانحہ ساہیوال: ملزم 19روز بعد انسداد دہشتگردی عدالت پیش، 15روزہ ریمانڈ منظور

ساہیوال (پبلک نیوز) سانحہ ساہیوال کے گرفتارملزمان19 روزبعد ساہیوال کی انسداددہشت گردی عدالت پیش، عدالت نے جےآئی ٹی کی استدعا پر ملزمان کا 15 روزہ ریمانڈ منظورکرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال کے گرفتار ملزمان کو 19 روز بعدسخت سکیورٹی حصارمیں ساہیوال کی انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں سانحہ ساہیوال پر بننے والی جے آئی ٹی نے ملزمان سے تحقیقات کے لیے ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا کی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک شبیر اعوان کے حکم پر جے آئی ٹی نے گرفتار ملزمان کو عدالت کے روبروپیش کیا۔

ساہیوال کی انسداددہشت گردی عدالت نے جے آئی ٹی کی استدعا منظور کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں