سانحہ ساہیوال متاثرین سے سربراہ جے آئی ٹی کی ملاقات، جوڈیشل کمیشن کا عندیہ

لاہور (پبلک نیوز) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے بھائیوں سے سربراہ جے آئی ٹی  نے ملاقات کی۔ متاثرہ خاندان کے وکیل نے کہا پنجاب حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جے آئی ٹی سے تسلی نہ ہوئی تو جوڈیشل کمیشن بنا دیا جائے گا۔

 

سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی سے لواحقین کی تسلی نہ ہوئی تو جوڈیشل کمیشن بنا دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے یقین دہانی کردی۔ اندوہناک واقعے میں جاں بحق خلیل کے بھائیوں اور وکیل کی سربراہ جے آئی ٹی سے ملاقات  ہوئی۔

 

متاثرہ خاندان کے وکیل بیرسٹر احتشام نے ترجمان پنجاب حکوت شہباز گل اور مقتول خلیل کے بھائیوں کے ہمراہ گفتگو میں کہا کہ ملوث افسران کو بھی شامل تفتیش کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی  ہے۔

 

بیرسٹر احتشام کا کہنا تھا کہ جب سے یہ کیس لڑ رہا ہوں، مجھے کوئی دھمکی نہیں ملی۔ انصاف نہ ملا تو سانحہ ساہیوال اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں فرق نہیں رہے گا۔

 

اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کا کہنا تھا متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انصاف کے لیے جو ہو سکا وہ کریں گے۔

 

مقتول خلیل کے دونوں بھائی منگل کی کو جے آئی ٹی سربراہ سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔ جس میں متاثرہ خاندان اپنے بیانات قلمبند کرائے گے۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں