سانحہ ساہیوال: جاں بحق ہونے والوں کے سروں میں گولیاں ماری گئیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ

لاہور (پبلک نیوز) بے حسی کی انتہا ہوگئی۔ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والوں کے سروں میں بے دردی سے گولیاں ماری گئیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔ معصوم بچی کو 6 گولیاں لگیں۔

 

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ہوش اڑا دئیے۔ رپورٹ کے مطابق چاروں جاں بحق ہونے والوں کے سروں میں گولیاں ماری گئیں۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ 13سالہ اریبہ کو سینے میں دائیں اور بائیں 6 گولیاں لگیں۔ جس سے اس کی پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں۔

 

نبیلہ کو 4 اور خلیل کو 11 گولیاں لگیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈرائیور ذیشان کو 13 گولیاں لگیں اور سر میں لگنے والی گولی سے ہڈیاں باہر آگئیں۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ چاروں افراد کو بہت قریب سے گولیاں ماری گئیں جس کی وجہ سے ان کی جلد مختلف جگہ سے جل گئی۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں