لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر پر قبضہ کی کوشش، اہلیہ کی وزیر اعظم سے مدد کی درخواست

ممبئی (پبلک نیوز) لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے گھر پر قبضے کی کوشش کے خلاف بھارتی وزیر اعظم سے مدد کی درخواست کردی۔

 

دلیپ کمار کی اہلیہ اور معروف اداکارہ سائرہ بانو  نے لینڈ مافیا کی جانب سے گھر پر قبضے کی کوشش کے خلاف مدد کے لیے مودی جی سے استدعا کی۔ سائرہ بانو نے ٹویٹ میں کہا کہ لینڈ مافیا سمیر بھوجوانی جیل سے رہا ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے یقین دہانی کرائے جانے کے باوجود بلڈر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور اب بھوجوانی دھمکیاں دینے پر اتر آیا ہے۔ سائرہ بانو نے اس تمام تر صورت حال پر وزیراعظم سے ملنے کی درخواست کی۔

رواں سال جنوری میں سارہ بانو نے ممبئی کے پولیس تھانے میں بلڈر کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس کے بعد پولیس نے بلڈر کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا، جبکہ اپریل میں بھوجوانی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

حارث افضل  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں