پٹرولیم مصنوعات پر 5روز کیلئے سیلز ٹیکس میں بڑی کٹوتی کر دی گئی

اسلام آباد (پبلک نیوز) تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز مسترد کرنے کا معاملہ، 5روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں بڑی کٹوتی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس 17فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کر دیا گیا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد رکھا گیا ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح17فیصد سے کم کرکے  9 فیصد کر دی گئی۔ ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس کے نئے ریٹس 5 مئی تک نافذ العمل ہوں گے۔

خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ کل ای سی سی کا اجلاس میں لیا جائے گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں