عوام کے سامنے اپوزیشن کا چہرہ بے نقاب کرنا ہمارا حق ہے: صمام بخاری

لاہور(کرار ہمایوں) صوبای وزیر وزیراطلاعات و نشریات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں موجود پٹھان اور پشتون ہمارے سر کا تاج ہیں، ہماری جماعت سے لاکھ دشمنی ایک جانب لیکن افواج پاکستان پر حملہ کرنے والوں پر ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کا مؤقف قابل افسوس ہے۔

 

صوبائی وزیراطلاعات صمصام بخاری نے پریس کانفرنس کرتے کہا کہ فوج پر لشکر کشی اور ملک کی دو بڑی جاعتوں کا رویہ صرف سیاست چمکانے کے لیے ہی نہیں بلکہ ایک دوسرے کی کرپشن چھپانے کی بھی کوشش ہے، اس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ پچھلے چند دنوں سے اسلام و پاکستان دشمنی کی بات بہت زور و شور سی کی جا رہی ہے لیکن ملک دشمنوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ حکومت اور افواج پاکستان ایک صفحہ پر ہیں۔

 

صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاسی نعرہ لگا کر کچھ لوگوں کے ذہنوں سے کھیلا جا رہا ہے جبکہ فاٹا ریفارمز کے ذریعے فاٹا کو قومی دھارے میں لائے اب الیکشن ہو گا۔ پی ٹی آئی کا احسن اقدام ہے جسے پارلمنیٹ کی منظوری ملی۔ پیپلز پارٹی سے لاڑکانہ میں ایڈز کے پھیلاؤ سے متعلق سوال کرنا وفاق کا حق ہے لیکن بلاول بھٹو زرداری نے جواب کچھ اور دیا۔عوام کے سامنے اپوزیشن کا چہرہ بے نقاب کرنا ہمارا حق ہےعوام کے سامنے اپوزیشن کا چہرہ بے نقاب کرنا ہمارا حق ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی عوام کا نام لیکر اپنی کرپشن بچانا چاہتے ہیں۔ محسن داوڑ اور علی وزیر کے رویہ پر افسوس کرتے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول اور مریم یک زبان ہو کر دشمن کی زبان بول رہے ہیں۔ پاکستان میں چینی نائب صدر کے دورہ پر گفتگو کرتے صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سی پیک سمیت پنجاب اور پاکستان کے لیے مثبت ثمرات ملیں گے۔ مشرقی اور مغربی باڈر کے دونوں جانب ہتہ ہونا چاہیے کہ ہم نیوکلیر پاور ہیں طاقت کا استعمال نہیں مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم کو منتخب ہونے پر مبارکباد روائتی انداز میں دی گی، کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت سے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں