گلیکسی نوٹ 10 اور 10 پلس پاکستان میں متعارف

 

کراچی (پبلک نیوز) سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی لمیٹڈ نے معروف ماڈل گلیکسی نوٹ 10 اور 10 پلس پاکستان میں متعارف کروا دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے کراچی میں تعارفی تقریب میں گلیکسی نوٹ 10 اور 10 پلس متعارف کروائے گئے۔ سام سنگ پاکستان کے ایم ڈی مسٹر رائے کے مطابق سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 اور 10 پلس نئے دور کی ضروریات کے عین مطابق ہیں۔

 

ایم ڈی سام سنگ پاکستان مسٹر رائے کا کہنا تھا کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 اور 10 پلس ابھی تک کے سب سے طاقتور فون ہیں جو ڈیزائن اور کارکردگی  کے باعث صارفین کے لیے بہترین تجربہ ثابت ہوئے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں