سانحہ بلدیہ کیس: ایم کیو ایم کے رہنماؤں، کارکنوں نے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگائی

پبلک نیوز: سانحہ بلدیہ کیس کے گواہ نے بیان قلمبند کروا دیا۔ بیان میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ بھتہ نہ دینے پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان نے فیکٹری کو آگ لگائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کیس کے گواہ فیکٹری کے پروڈکشن انچارج نے بیان قلمبند کرا دیا۔

گواہ کے مطابق ایم کیوایم رہنماؤں اور کارکنوں نے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگائی۔ گواہ نے ایم کیو ایم کی جانب سے فیکٹری مالکان سے بھتہ مانگنے کی بھی تصدیق کر دی۔

فیکٹری مالکان نے بتایا کہ ایم کیو ایم والوں نے پچیس کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔ ملزم زبیر چڑیا نے دھمکی دی کہ بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ پھر بھتہ کے معاملات طے نہ ہونے پر ملزمان نے فیکٹری کو آگ لگا دی۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں