ممنون حسین کے دہی بھلوں کا 27 کروڑ بل ہم نے ادا کیا، معاون خصوصی وزیراعظم

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا انتہائی کامیاب رہا۔ 25 جولائی کو عوام نے اپوزیشن کے منہ پر کالی سیاہی ملی تھی۔ اپوزیشن کی آہ وبکا اور فریاد بے بنیاد واویلا ہے۔ پی آئی اے میں سیاسی بنیادوں پر بلا جواز بھرتیاں کی گئیں۔ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کے کسی جلسے کو نہیں روکیں گے۔

 

شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا انتہائی کامیاب رہا۔ کابینہ نے کل وزیراعظم کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا تشخص بحال کیا۔ 25 جولائی کو عوام نے اپوزیشن کے منہ پر کالی سیاہی ملی تھی۔ کل ایک ٹولے نے احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلایا۔ پی آئی اے کے ساتھ کرائے کی سائیکل سے بھی بدترسلوک ہوا۔ اپوزیشن کی آہ وبکا اور فریاد بے بنیاد واویلا ہے۔

 

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 3 دفتر یونین کے قبضے میں تھے۔ ان لوگوں کے دہی بھلوں کا بل 27 کروڑ روپے ادا کیا گیا۔ سابقہ حکمرانوں نے پی آئی اے کو رکشہ کی طرح استعمال کیا۔ کئی مرتبہ پی آئی اے فلائٹس کا روٹس تبدیل کیا گیا۔ 45 ذاتی پروازں سے اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ پی آئی اے میں سیاسی بنیادوں پر بلا جواز بھرتیاں کی گئیں۔

 

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے  میں سالانہ 503 افراد کی غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں۔ ظل سبحانی ذاتی پرواز پر لندن علاج کے لیے گئے۔ پی آئی اے کا طیارہ ان کے علاج کے لیے لندن میں کھڑا رہا۔ خاندانوں کے ذاتی دوروں پر قومی ایئرلائن کو استعمال کیا گیا۔ عمرے اور حج پر جانے کے لیے بھی پی آئی اے کو استعمال کیا گیا۔ ان کےعمرے اور حج کے خرچے بھی اس غریب قوم نے ادا کیے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ قیادت سچی اور صحیح ہو تو ادارے ترقی کرتے ہیں۔ آئین اور قانون کے تحت ادارے کام کریں تو انہیں ناگوار گزرتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں ادارے ان کی انگلیوں کے اشارے پر چلیں۔ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کے کسی جلسے کو نہیں روکیں گے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں