'کشمیریوں کی آزادی اب زیادہ دورنہیں'

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج شجرکاری مہم تحریک بن چکی ہے۔ شجرکاری مہم سیاست سے پاک ہے۔ آج ماحول خراب ہونے سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ذات کے لیے نہیں نیشنل کاز کے لیے بلانے پر خوشی ہے۔ آج شجرکاری مہم تحریک بن چکی ہے۔ شجرکاری مہم سیاست سے پاک ہے۔ شجرکاری مہم سے ماحول میں بہتری آئے گی۔ درخت کاٹ کر ماحول کو نقصان پہنچایا گیا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آج ماحول خراب ہونے سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ دور اندیش قیادت خطرات کا پہلے سے ہی تدارک کرتی ہے۔ کشمیریوں کی آزادی اب زیادہ دور نہیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں