قبائلی علاقوں میں الیکشن کے دوران حکومت غیر جانبدار رہی، فردوس عاشق اعوان

 

اسلام آباد(پبلک نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں الیکشن کے دوران حکومت غیر جانبدار رہی۔ عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ جج ارشد ملک کی مبینہ خفیہ ویڈیو سے متعلق ڈی جی فرانزک پنجاب کی رپورٹ چلائی گئی جو غلط ہے اور ویڈیو، آڈیو کی کوئی حتمی رپورٹ نہیں بنی۔

 

شہر اقتدار میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں الیکشن کے دوران حکومت غیر جانبدار رہی۔ عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ یہاں کے الیکشن میں کامیابی پاکستان کی کامیابی ہو گی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کی مبینہ خفیہ ویڈیو سے متعلق ڈی جی فرانزک پنجاب کی رپورٹ چلائی گئی جو غلط ہے اور ویڈیو، آڈیو کی کوئی حتمی رپورٹ نہیں بنی۔ اس سے قبل قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

 

فردوس عاشق اعوان کا چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر کہنا تھا کہ اپوزیشن خود آئینی بحران پیدا کرنا چاہتی ہے۔ مشیر اطلاعات نے مریم نواز کو بھی ہدف تنقید رکھا اور ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز صاحبہ عوام کو دھوکہ دینا اورجھوٹ بولنا آپکی جماعت کا وطیرہ رہا ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں