وزیراعظم نے 'کامیاب جوان پروگرام' کی منظوری دے دی ہے، معاون خصوصی

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا میں نوجوان صحافی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ آنے والا وقت ڈیجٹیل اورسوشل میڈیا کا ہے۔ وزیراعظم نوجوانوں کی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے 'کامیاب جوان پروگرام' کی منظوری دی ہے۔ بھارتی مظالم سے تنگ آکر کشمیری نوجوان برہان وانی بن رہے ہیں۔

 

وفاقی دارلحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوری معاشروں میں میڈیا پر قدغن نہیں لگائی جاتی۔ پاکستانی میڈیا میں نوجوان صحافی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہماری حکومت میڈیا کی آزادی پر کامل یقین رکھتی ہے۔ ملکی میڈیا مختلف مراحل سے گزر کر ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے۔ عوامی رائے عامہ ہموار کرنے میں میڈیا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت ڈیجٹیل اورسوشل میڈیا کا ہے۔ سوشل میڈیا نے دنیا کو گلوبل ویلج میں تبدیل کر دیا ہے۔ آج کوئی بھی اچھا یا برا معاشرتی عمل چھپ نہیں سکتا۔ ابلاغ عامہ میں خیالات اور نظریا ت میں ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نوجوانوں کی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستانی نوجوان تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں۔

 

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 'کامیاب جوان پروگرام' کی منظوری دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان کے تمام حقوق قابض فورسز نے چھین رکھے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کشمیری نوجوانوں کے لیے آواز بلند کریں۔ انتہا پسند سوچ نے کشمیر کو مذموم مقاصد کے لیے جکڑ رکھا ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی مظالم سے تنگ آکر کشمیری نوجوان برہان وانی بن رہے ہیں۔ آج کشمیر کا بچہ بچہ برہان وانی بن کر جدوجہد کر رہا ہے۔ ہم نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں