بھارتی وزیر دفاع کا بیان آر ایس ایس کی انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، فردوس عاشق اعوان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان آر ایس ایس کی اس انتہا پسندانہ سوچ کا عکاس ہے۔ عالمی برادری کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان آر ایس ایس کی اس انتہا پسندانہ سوچ کا عکاس ہے کہ یہ اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے دنیا کے امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کے لیے دھمکی ہے۔ عالمی برادری کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا۔ یہ بیان عالمی قوانین اور اس کے امن کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔

 

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے۔ عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔ مظلوم کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر نے محصور کی ہوئی تھی، اس کی گونج دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم پر سنائی دی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں