اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے، فردوس عاشق اعوان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات فردوس  عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ کی جیت نے جمہوریت روبوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن کر دی۔ اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے۔ چھانگا مانگا گروپ آف انڈسٹریز چلانے والے آج کس منہ سے بول رہے ہیں؟ یہاں لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست کو مسترد کر رہے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس  عاشق اعوان کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ سینیٹ کی جیت نے جمہوریت کو روبوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن کر دی۔ اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے۔ معزز سینیٹرز کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔

 

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے۔ چھانگا مانگا گروپ آف انڈسٹریز چلانے والے آج کس منہ سے ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے والوں کے خلاف بول رہے ہیں؟ 

 

فردوس اعوان نے لکھا کہ راجکماری جی آنکھیں کھولیں۔ یہ نیا پاکستان ہے، یہاں لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست کو مسترد کر رہے ہیں۔ 2013 میں ظل سبحانی نے الیکشن نتائج سے پہلے ہی اعلان کر کے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں؟  ذاتی اور سیاسی مفاد کے لیے  آپ نے وفاق کی علامت ادارے کو بھی معاف نہیں کیا۔

 

 

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں