پاکستان کرتار پور راہداری منصوبے کی تکمیل کیلیے پرعزم ہے، فردوس عاشق اعوان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرتار پور سکھ برادری کے لیے مقدس مقام ہے۔ پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ اتنا ہی عزیز ہے جتنا سبز رنگ۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان اور دنیا بھر میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے پر عزم ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کرتار پور سکھ برادری کے لیے مقدس مقام ہے۔ سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا ہمیں تہہ دل سے احترام ہے۔ پاکستان دنیا بھر اور بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیے پر عزم ہے۔

 

فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور عدم برداشت کے بڑھتے رجحانات اور واقعات میں کرتار پور دنیا کو انسانیت اور اختلاف رائے کے احترام اور برداشت کا پیغام دے رہا ہے۔ پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ اتنا ہی عزیز ہے جتنا سبز رنگ۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان اور دنیا بھر میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے پر عزم ہیں۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں