ایوانکا ٹرمپ پاک امریکہ تعلقات میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ پاک امریکہ تعلقات میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔ خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے تعاون کی پیشکش نہایت خوش آئند ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات مستحکم بنانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔ ایوانکا ٹرمپ سے ذلفی بخاری کی ملاقات میں ملک کی خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے تعاون کی پیشکش، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، روزگار کا فروغ اور وزیراعظم کے دل کے قریب احساس پروگرام کی حمایت نہایت خوش آئند ہے۔

 

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ایوانکا ٹرمپ کا پاکستان میں خواتین کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے خواتین کو با اختیار بنانے کے وژن کی تکمیل میں معاون ثابت ہو گا۔ عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں۔ دنیا کی ترقی میں خواتین کا مرکزی کردار رہا ہے۔

 

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں