وزیراعظم کے دورہ چین سے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ (پبلک نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین سے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ ایم ایل ون منصوبے سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ منصوبے سے عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہو سکےگی۔ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

 

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ چین سے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ ایم ایل ون منصوبے سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ منصوبے سے عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہو سکےگی۔ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ تھانوں اور کچہریوں کے ذریعےعوام کو یرغمال بنایا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مایوسی کے بادل جلد چھٹ جائیں گے۔ کچھ لوگ الیکشن جیت کر ہار گئے، کچھ ہار کر بھی جیت گئے۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں ان کے نام سامنے آئے جو کبھی ملک سے باہر نہیں گئے۔ آنے والے دنوں میں عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔ انتخابات میں پولیس کے ذریعے لوگوں کے ضمیر خریدے جاتے تھے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں