شاہد خاقان نے چند ماہ میں معیشت کو زہر کے ٹیکے لگائے: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج سیاسی محاز پر جو چیزیں چل رہی ہیں بہت خاص ہیں۔ ان سے ثبوت مانگیں تو فراغ حاصل کرتے ہیں۔ شاہد خاقان نے چند ماہ میں معیشت کو زہر کے ٹیکے لگائے۔

 

صوبائی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج سیاسی محاز پر جو چیزیں چل رہی ہیں بہت خاص ہیں۔ ان سے ثبوت مانگیں تو فراغ حاصل کرتے ہیں۔ شاہد خاقان نے چند ماہ میں معیشت کو زہر کے ٹیکے لگائے۔ 2018 میں شاہد خاقان نے 10 غیر ملکی دورے کیئے۔ ایسا وزیراعظم جس کا اپنا کوئی مینڈیٹ نہیں تھا۔ سعودی عرب 3، ترکی 3 اور افغانستان میں 2 دورے کیئے گئے۔

 

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا شاہد خاقان کے ان دوروں سے قوم کو کیا فائدہ ہوا۔ رات کے اندھیرے میں سندھ کی دھرتی سے ایک آواز گونجتی نظر آئی۔ سب سے بڑا لطیفہ ہے سکھر کی عوام سے رات کو انگریزی میں خطاب ہو رہا تھا۔ انگریزی خطاب عوام کے لیے نہیں بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا۔ سندھ کے عوام نے آپ کی کرپشن سے ناطہ توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف اس وقت لاپتہ ہیں، کمیٹی اجلاس میں کیوں نہیں آتے؟ خواجہ آصف اور میرا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اسٹیٹس کو کو چیلنج کریں گے تو مزاحمت تو آئے گی۔ ایک تاجر پیشہ جماعت نے سیاست کی ہی تجارت سمجھ کر۔ ہڑتالی اور ہٹ دھرم تاجروں کے لیے ترجیحات الگ سے ہوں گی۔ اس ملک نے قرض یا مانگے تانگے  سے نہیں ٹیکس سے چلنا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ زرعی، صنعتی، معاشی اور سماجی معاہدے کیے گئے ہیں۔ معیشت میں بہتری کے لیے پاک چین فری ٹریڈ معاہدہ خوش آئند ہے۔ سی پیک کے ساتھ پرائیویٹ پارٹنر شپ بہت ضروری ہے۔ گوادر منصوبے آخری مراحل میں ہیں جلد سامنے لائیں گے۔ پاکستان کے فرسودہ ریلوے نظام کو اپ گریڈ کرنا ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کو پاکستانی ساحلوں تک رسائی معیشت کے لیے فائدہ مند ہوگی۔ موجودہ حکومت نے سی پیک کے دائرہ اختیار کو وسعت دی ہے۔ سی پیک اتھارٹی وزارت منصوبہ بندی کے تحت کام کرے گی۔ سی پیک کے تحت بجلی کے منصوبوں پر جو سرمایہ کاری ہوئی وہ ضروری تھی۔

عطاء سبحانی  3 روز پہلے

متعلقہ خبریں