شیر خوار بیٹی کو اٹھائے فرائض نبھانیوالی خاتون افسر کے چرچے

پشاور (پبلک نیوز) جرائم پیشہ افراد کو تگنی کا ناچ نچایا۔ سینکڑوں کو جیل یاترا کرا دی۔ پشاور کے عوامی سماجی حلقوں میں اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب کی بہادری کے چرچے عروج پر پہنچ گئے۔ پشاور کی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسارہ تواب نے اپنی کارکردگی سے عوام کے دل جیت لیے۔

سارہ تواب  نے تجاوزات مافیا، گرانفروشوں اورغیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں  کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔ سینکڑوں کو جیل یاترا بھی کروا چکی ہیں۔ یہی وجہ  ہے کہ عوام  ان کی بہادری اور صلاحیتوں کے گن گانے لگے ہیں۔ وہ اپنے کردار سے خواتین کے لیے مشعل راہ بن گئی ہیں۔

قوم کی یہ بہادر بیٹی سارہ تواب مختلف آپریشنز کو لیڈ کرتی ہیں۔ وہیں ایک ماں ہونے کے فرائض بھی بخوبی نبھا رہی ہیں۔ عوام کی خدمت کے لیے کوشاں یہ باہمت خاتون دیگر خواتین کے لیے مثال اور قوم کے لیے باعث  فخر ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں