قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کپتان ورلڈ کپ میں پرفارمنس کے حوالے سے مطمئن

لاہور (کرارہمایوں) کپتان سرفراز احمد قومی ٹیم کی جیت کے لیے پر امید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے۔ کوشش کریں گے ورلڈ کپ جیت کر آئیں۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بڑ ے ایونٹ میں بھرپور تیاری کے ساتھ جانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔

ورلڈ کپ کے لیے روانگی سے قبل قذافی سٹیڈیم میں کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی ارتھر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم متوازن ٹیم کے ساتھ میگا ایونٹ میں شریک ہو رہے ہین۔ کوشش کریں گے کہ ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس دیں۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شعیب ملک چھٹے اور عماد وسیم ساتویں نمبر پر کھیلیں گے جبکہ میں خود پہلے پانچ نمبر پر بیٹنگ کروں گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی کا کہنا تھا کہ شاداب کے لیے ورلڈ کپ کا سفر اب تک ختم نہیں ہوا۔ انگلینڈ کے خلاف سریز اور ورلڈ کپ کے لیے بہترین تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اج رات براستہ دبئی برطانیہ روانہ ہو گی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں