سرفراز احمد نے اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی

جوہانسبرگ (پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی۔ سرفرازاحمد نے میچ ریفری رنجن مدوگالے سے ملاقات کی اور یہ مؤقف اختیار کیا کہ ان کے بیان کو نسلی تعصب کا رنگ دینا درست نہیں۔

 

شکست سے بیزار کپتان سرفراز احمد نے زبان سے نکلے الفاظ پر معافی مانگ لی۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفراز احمد اور میچ ریفری رانجن مدو گالے کی میٹنگ جوہانسبرگ ہوٹل میں ہوئی جہاں کپتان سرفراز نے تسلیم کیا کہ انہوں نے نادانستگی اور میچ کی صورتحال کے باعث فقرہ کسا۔

 

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نے کہا کہ فقرے کو نسلی تعصب کا رنگ دینا درست نہیں۔ میچ ریفری نے سرفراز سے ملاقات کے بعد اپنی رپورٹ آئی سی سی کو بھجوا دی۔

 

آئی سی سی نے معاملہ ڈسپلن کمیٹی کو بھیجا تو سرفراز احمد سزا سے بچ سکتے ہیں، لیکن اگر معاملہ ریسزم کمیٹی میں گیا تو سرفراز مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔

 

کپتان سرفراز نے اپنے الفاظ پر معافی تو مانگ لی ہے تاہم ان پر 4 سے 8 میچز کی پابندی کی تلوار لٹک رہی ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں