ساؤتھ افریقہ دورہ مثبت انداز میں لینے کی ضرورت، کوشش ہو گی غلطیاں نا دہرائیں: سرفراز احمد

کراچی (پبلک نیوز) نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اور میر حمزہ کی واپسی، نجی ایئرلائن کی پرواز ek 604 جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے یکے بعد دیگرے دو سیریز میں شکست کھانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی وطن واپسی ہو گئی ہے۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر دورہ اچھا رہا۔

انھوں نے کہا کہ مواقع ملنے کے باوجود میچ جیت نا سکے۔ نیوزی لینڈ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ سیریز میں کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں۔ بیٹنگ میں زیادہ اسکور کرنے کی ضرورت تھی۔ لمبی اننگ نا کھیلنے کے باعث ٹیسٹ میں شکست ہوئی۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انفرادی کھیل سے زیادہ ٹیم پرفارمنس پر فوکس کرتا ہوں۔ اگر ٹیم پرفارمنس دے تو تمام خامیاں دور ہوجاتی ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کا دورہ مثبت انداز میں لینے کی ضرورت ہے۔ کوشش ہوگی کہ غلطیوں کو نا دہرائیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں