سری لنکن صدر کا پارلیمان تحلیل کرتے ہوئے قبل ازوقت انتخابات کروانے کا اعلان

کولمبو (پبلک نیوز) سری لنکا میں جاری سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ صدر میتھری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں صدر اور وزیراعظم کے اختلافات کے بعد سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا۔ صدر میتھری پالا سری سینا نے قومی پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے 5 جنوری کو ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔ جس کے بعد جاری سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا۔

معزول وزیراعظم رنیل وکراماسنگے اور ان کی پارٹی نے صدر کے فیصلہ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جاری بحران کا پرامن حل نکالا جائے اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف نہ دھیکلا جائے۔

واضح رہے کہ صدر میتھری پالا سری سینا نے وزیراعظم رنیل وکراماسنگے کو برطرف کردیا تھا اور ان کی جگہ سابق صدر مہندرا راجہ پکسے کو تعینات کر دیا تھا جن کا جھکاؤ چین کی طرف زیادہ ہے۔ ملک میں الیکشن 2020 میں ہونا تھے مگر سیاسی بحران کی وجہ سے صدر نے پہلے ہی انتخابات کا اعلان کر دیا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں