پاکستانیوں کیلئے دوسری بار عمرہ کی مقرر کردہ فیس ختم

 

پبلک نیوز: سعودی حکومت نے پاکستانیوں کےلیے دوسری بار عمرہ کیلئے مقرر کردہ فیس ختم کر دی ہے۔ وژن 2030 میں وزٹ ویزہ، ٹریفک اور حج و عمرہ سروسز کے محکموں کی تنظیم نو کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے دوسری بار عمرہ کے لیے مقرر کردہ فیس ختم کر دی گئی۔ سعودی وزير حج کے مطابق فیصلہ ''وژن 2030'' کے اہداف کے حصول کی طرف اہم قدم ہے اور اس سلسلے میں عمرہ زائرین کا ہدف سالانہ 30 ملین کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ پاکستانی شہریوں کو ايک سال ميں دوسری بارعمرہ کرنے پر 2 ہزار ريال ادا کرنا پڑتے تھے۔ اس حوالے سے حکومت نے کچھ ماہ قبل عمرہ اضافی فيس ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔ وژن 2030 میں وزٹ ویزہ، ٹریفک اور حج و عمرہ سروسز کے محکموں کی تنظیم نو کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں