سعودی عرب کا دس شوال تک عمرہ زائرین کو ویزے دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(جمشید خان)عمرہ زائرین کے خوشخبری آ گئی ہے،سعودی عرب نے دس شوال تک عمرہ زائرین کو ویزے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سعودی عرب ماہ رمضان کے بعد عمرہ زائرین کو شوال میں ویزے نہیں دیتا تھا۔

عمرہ زائرین کے لئے سعودی عرب نے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق اب عمرہ زائرین اب دس شوال تک اپنے عمرہ کا ویزہ لگوا سکیں گے۔ سعودی عرب کے حالیہ فیصلے کے مطابق عمرہ زائرین اب ماہ رمضان کے بعد دس شوال تک ویزہ حاصل کر سکیں گے، جس کے بعدعمرہ زائرین کو چودہ شوال تک سعودی عرب جانا ہو گا۔ شوال میں جانے والے عمرہ زائرین اٹھائیس دن تک مکہ اور مدینہ میں قیام کرسکیں گے۔

 

سعودی عرب حج سیزن کی تیاریوں کی وجہ سے شوال میں عمرے کے ویزے بند کر دیتا تھا لیکن عمرہ زائزین کی سہولت کے لئے دس شوال تک عمرہ کے ویزے حاصل کئے جائے گے۔ سعودی عرب کے شوال میں فیصلے عمرہ ویزے کی پالیسی سے عمرہ زائرین کو سستے ایئر لائن ٹکٹ بھی مل سکیں گے، کیونکہ سعودی عرب اور مڈل ایسٹ سے بڑی تعداد میں بیرون ملک پاکستانی عید منانے اپنے گھروں کو آتے ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں