وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں، عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

کراچی (پبلک نیوز) عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری، ویزے کے دھکے نہیں اب ای ویزا ملے گا۔ سعودی حکومت نے پاکستان سے جانے والے عمرہ زائرین کے لیے اہم سہولت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور سعودی حکومت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستان سے جانیوالے عمرہ زائرین کے لیے اہم سہولت کا اعلان کر دیا۔ عمرہ زائرین ای ویزے کے ذریعہ عمرے کی ادائیگی کر سکیں گے۔

عمرہ زائرین سعودی عمرہ کمپنی سے ہونے والے معاہدہ کے مطابق اپنے ٹریول ایجنٹس کو پاسپورٹ جمع کرائیں گے۔ عمرہ زائرین کو آن لائن عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا۔ عمرہ زائرین کو کراچی سے ای ویزا جاری ہونا شروع ہوگیا ہے۔

سعودی قونصل خانہ نے پاسپورٹ پر عمرے کے ویزے کے لیے اسٹیکر سسٹم ختم کردیا ہے۔ عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہو گی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں