مسجد نبوی کے سابق امام انتقال کر گئے

پبلک نیوز: سعودی عرب میں گرفتار مسجد نبوی کے سابق امام اور معروف مذہبی شخصیت شیخ احمد العماری حکومتی حراست میں انتقال کر گئے۔

 

سعودی عرب میں مسجد نبوی کے سابق امام معروف مذہبی شخصیت اور مبلغ شیخ احمد العماری حکومتی حراست میں انتقال کرگئے۔ احمد العماری کو سعودی حکومت نے اگست میں ان کی رہائش گاہ سے ان کے قریبی ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا تھا۔

 

69 سالہ شیخ احمد نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور شاہی خاندان کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ احمد العماری کو قید تنہائی میں رکھا گیا تھا۔ دوران قید انہیں اچانک برین ہیمبرج ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق امام کے انتقال کی وجہ علاج معالجے کی غفلت تھی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں