سعودی کابینہ میں وسیع پیمانہ پر ردوبدل، شاہی فرمان جاری

ریاض (پبلک نیوز) سعودی عرب بادشاہ شاہ سلمان نے اپنی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ وزیرِ خارجہ سمیت کئی وزراء اور صوبائی گورنرز کے عہدوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ سعودی کابینہ میں وسیع پیمانے پر رد وبدل کا شاہی فرمان جاری کر دیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کی تنظیم نو کے علاوہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں سیاسی اور سلامتی کونسل کی تشکیل نو کا حکم دیا ہے۔ وزیر خارجہ عادل الجبیر کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ابراہیم العساف کو نیا وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا جبکہ الجبیر کو وزارتِ خارجہ میں مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

شہزادہ عبداللہ کو نیشنل گارڈز کا سربراہ، جنرل خالد بن کرار کو سکیورٹی چیف جبکہ مساعد آل عبان کو نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر، ترکی الشبانہ وزیراطلاعات اور حمد آل الشیخ کو وزیر تعلیم کا عہدہ دیا گیا ہے۔ شہزادہ سلطان بن سلمان کو سیاحت کمیشن سے ہٹا کر خلائی کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

ترکی آل الشیخ کو کھیل کی سربراہی سے ہٹا کر تفریحی کمیشن کی سربراہی دی گئی ہے۔ ان کی جگہ عبدالعزیز ترکی الفیصل کو کھیل کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ میں تبدیلیاں ملکی مفاد کی خاطر کی گئی ہیں۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں