سعودی عرب کا ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندیوں کے بعد بڑا اعلان

پبلک نیوز: سعودی عرب کے وزیر تیل خالد الفلیح نےکہا کہ ان کا ملک ایران پر پابندیوں کے بعد تیل خریدنے والے ممالک کی طلب پوری کرے گا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمدات جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

 

سعودی عرب نے ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندیوں کے بعد بڑا اعلان کر دیا۔ سعودی عرب کے وزیر تیل خالد الفلیح نے کہا کہ سعودی عرب ایرانی تیل پر امریکی پابندیوں کے بعد تیل خریدنے والے ملکوں کی طلب پوری کرے گا۔ خالد الفلیح نےکہا کہ ان کا ملک خام تیل کی پیداوار کو عالمی طلب کے مطابق رکھنے کی کوشش کرے گا۔

 

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود ایران تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔ روحانی نے کہا کہ ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر کی سطح پر لانا امریکا کا ایک غلط فیصلہ ہے اور ایران اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہونے دے گا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں