سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کے ثمرات، دوست ممالک کا اعتماد بحال ہو گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان فروری کے پہلے یا دوسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی عرب کے ولی عہد کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا سعودی وفد بھی پاکستان آئے گا اہم معاہدے بھی ہوں گے۔

دونوں ممالک کے وفود دورے کی تاریخ کا تعین کرنے کے لیے جلد ملاقات کریں گے۔ پاکستان آمد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کی ون آن ون ملاقات ہو گی۔ ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان دورے کی دعوت وزیر اعظم عمران خان نے دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے ولی عہد کے اعزاز ضیافت بھی دیں گے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں