سعودی عرب کا پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد (پبلک نیوز) سعودی وزیر توانائی کی سربراہی میں آنے والے وفد نے پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ آئل ریفائری اور دیگر منصوبوں پر 10 ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے تاریخی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں گوادر اور آرامکو آئل ریفائنری   اور دیگر منصوبوں پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

 

پاکستان کی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے حکومت دن رات کوششوں میں لگی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کو آسان بنائیں گے تاکہ   دوسرے ملکوں سے پاکستان  میں سرمایہ کاری کریں۔

 

وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے مختلف ملکوں کا دورہ کیا جا رہا ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی سعودی وزیر پٹرولیم خالد الفالح کا دورہ پاکستان ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے گوادر پورٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔ جبکہ مستقبل میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 

سعودی وزیر پٹرولیم وتوانائی کا کہنا تھا کہ گوادر بندر گاہ تجارت اور سرمایہ کاری کا حب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت سے گوادر اور سعودی آرامکو آئل ریفائنری کی فزیبلیٹی پر بات ہوئی ہے۔ گوادر اسٹریٹجک لحاظ سے بہترین اور سعودی عرب کے قریب تر ہے۔ اس ریفائنری اور دوسرے منصوبوں پر  براہ راست 10 ارب ڈالر کی سر مایہ کاری کی جائے گی، جوکہ دونوں ممالک کے لیے بہت منافع بخش ہوگی، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے نئے منصوبوں سمیت پرانے منصوبوں پر بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں