سعودی عرب کے 2 پمپنگ اسٹیشنز پر حوثی باغیوں کا بارود بردار ڈرونز سے حملہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) سعودی عرب کے 2 بڑے پمپنگ اسٹیشنز پرحوثی ملیشیا کا حملہ، دہشت گردوں نے بارود بردار ڈرونز سے حملہ کیا، دہشت گردوں کا ہدف عالمی سپلائی لائن تھی۔

 

تفصیلات کے مطابق حوثیوں نے 2 بڑے سعودی آئل پمپنگ اسٹیشنز پر ڈرون کے زریعہ حملہ کیا۔ جس میں مشرقی صوبے میں واقع بندرگاہ میں تیل کی تنصیبات اور پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پمپنگ اسٹیشن کے ایک حصے میں معمولی آگ لگ گئی جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا۔

 

پمپنگ اسٹیشن کے تمام حصوں کے معائنے کے لیے پلانٹ کو تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے، جنھیں کلیرنس کے بعد کھول دیا جائے گا۔ ان پائپ لائن میں یومیہ کم از کم 50 لاکھ بیرل تیل کی گنجائش ہے۔

 

سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح کے مطابق پائپ لائنوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے جبکہ ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ دو روز قبل خلیج عمان میں سعودی عرب کے 2 تیل بردار بحری جہازوں پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں