پاکستان کو سعودی عرب سے مالیاتی پیکج کے تحت 1ارب ڈالر مل گئے

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستانی معیشت کو آکسیجن مل گئی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے مالیاتی پیکج کے تحت ڈالروں کی پہلی قسط آ گئی۔ سعودی عرب سے 1 ارب ڈالر پاکستان کو مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مالیاتی پیکج کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کر دی ہے۔ پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد اب ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی پیکج میں 3ارب ڈالر نقد جبکہ 3ارب کا ادھار تیل بھی شامل ہے۔ پاکستان کے بگڑتے معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے دوست ملک سعودی عرب نے 6 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا تھا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں