سعودی عرب ہر سال پاکستان کو 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گا

اسلام آباد (پبلک نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو ہر سال 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گا۔ اس سے پاکستان کی ادئیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہتر ہوگی۔

سرکاری سطح پر اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گا۔ پاکستان کے عوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکر گزار ہوں۔

حفیظ شیخ نے بتایا کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے پاکستان کو ادھار تیل دینا شروع کرے گا۔ اس سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہتر ہوگی۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں