وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا ٹیکس رکارڈ طلب

اسلام آباد(پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا ٹیکس رکارڈ طلب کر لیا، دبئی میں جائیداد کی تفصیلات بھی آدھے گھنٹے میں طلب،علیمہ خانم نے ٹیکس ایمنسٹی سے فائدہ اٹھایا، ممبر ٹیکس ایف بی آر، آپ ہمیں سربمہر لفافے میں معلومات دیں، دیکھ لیں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس۔

 

بیرون ممالک میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم کی بیرونی ملک جائیداد کا ذکر چھڑ گیا۔ ایف بی آر نے علیمہ خانم کی بیرون ملک جائیداد کے بارے میں موقف اختیار کر لیا۔ چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا علیمہ خانم کی بھی بیرون ملک میں کوئی جائیداد ہے؟

جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ابھی تک باضابطہ اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔ اگر علیمہ خانم نے ایمنسٹی اسکیم کی جائیداد ظاہر کی تو وہ معاملہ خفیہ ہے۔ اگر عدالت حکم کرے تو ایمنسٹی اسکیم کا ریکارڈ پیش کر دیں گے۔ چیف جسٹس سوال کیا کہ ہمیں بتائیں کیا علیمہ خانم کی بیرون ملک میں کوئی جائیداد ہے؟ کیا علیمہ خانم کی دبئی میں کوئی جائیداد ہے؟ کیا علیمہ خانم نے ایمنسٹی اسکیم میں بیرون ملک جائیداد ظاہر کی؟ علیمہ خانم کی جائیداد سے متعلق معاملہ اتنے دنوں سے ہائی لائیٹ ہو رہا ہے۔

 

جسٹس اعجاز الااحسن کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی کلیم کرنے کیلئے بیرون ملک جائیداد کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ جس پر ممبر ان لینڈ ریونیو کا کہنا تھا کہ علیمہ خانم کی بیرون ملک میں جائیداد ہے۔ جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا کہ ہمیں آپ یہ بات کیوں نہیں بتا رہے۔ چیف جسٹس آپ سے پوچھ رہے ہیں۔ جس پر ممبر ان لینڈ ریونیو ایف بی آر کا کہنا تھ کہ میں خفیہ معلومات کی بات کر رہا تھا۔ چیف جسٹس نے ممبر ان لینڈ ریونیو سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا علیمہ خانم والی جائیداد آپ کے نام ہے؟ کیا یہ آپ کی جائیداد ہے؟ آپ کیوں بار بار خفیہ پراپرٹی کی بات کررہے ہیں؟ ہمیں علیمہ خانم کی جائیداد کی سربمہر تفصیلات فراہم کریں۔ ہم خود تمام تفصیلات کا جائزہ لیں گے۔

 

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں