عطاالحق قاسمی کی بطور چیئرمین، ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی غیرقانونی قرار

اسلام آباد(پبلک نیوز) سابق چیئرمین اورایم ڈی پی ٹی وی عطاالحق قاسمی کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔ بطور چیئرمین اور ایم ڈی پی ٹی وی کے تمام احکامات کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ انہیں ادا کئے گئے کروڑوں روپے پرویز رشید، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے صول کرنے کا فیصلہ۔

 

تفصیلات کے مطابق عطا الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر قانونی قراردے دی۔ جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ دیا۔ عطاالحق قاسمی کو دی گئی تنخواہ اور مراعات واپس لیے جانے کا حکم بھی دے دیا گیا اور عطا الحق قاسمی کو کسی بھی سرکاری عہدے کیلئے تاحیات نااہل قراردیے دیا۔

عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ عطاالحق قاسمی کو دی گئی تنخواہ اورمراعات واپس لی جائیں۔عطا الحق قاسمی پر تنخواہوں اور مراعات کی مد میں 19 کروڑ78 لاکھ اور 60ہزار روپے خرچ ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ عطا الحق قاسمی پر آنے والے خرچ کی ساری رقم پرویز رشید، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے وصول کی جائے۔ سابق ایم ڈی پی ٹی وی کی جانب سے دیئے جانے والے تمام احکامات کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں