عدالت نے آصف زرداری، پرویز مشرف اور ملک قیوم کیخلاف این ار او کیس نمٹا دیا

اسلام آباد(امجد بھٹی) این آر او کیس کی سماعت، سپریم کورٹ نے آصف زرداری اور پرویز مشرف اور ملک قیوم کے خلاف این ار او کیس ختم کر دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اب اس معاملے میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

 

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آصف زرداری پرویز مشرف ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل آچکی ہے، چیف جسٹس نے درخواستگزار سے متعلق استفسار کیا کہ درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی کدھر ہیں؟

درخواستگزار کے وکیل نے بتایا کہ فیروز شاہ گیلانی علیل ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کو فریقین نے نوٹس جاری کیے تھے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اومنی گروپ کیس میں بھی بہت پیش رفت ہو چکی ہے۔ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ عدالت نے آصف زرداری، پرویز مشرف اور ملک قیوم کے خلاف این ار او کیس ختم کر دیا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں