نئی گج ڈیم کی تعمیر کا کیس، وزیرخزانہ اور وزیر پانی آئندہ منگل کو طلب

اسلام آباد(پبلک نیوز) ) سندھ میں نئی گج ڈیم کی تعمیر کے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے حکم دیتے ہوئے وزیر پانی، وزیر خزانہ اور سیکریٹری کابینہ کو آئندہ منگل کوطلب کر لیا۔

 

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الحسن پرمشتمل دو رکنی بنچ نے نئی گج ڈیم کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے ڈیم کی تعمیر کرنے کی سفارش ایکنک کو کر دی ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اس طرح تو یہ معاملہ ایکنک میں جاکر پھنس جائے گا۔

 

چیف جسٹس نے کہا کہ خواہش تھی کہ میرے ہوتے ہوئے معاملہ حل ہو جاتا، مگر بعض خواہشیں خواہشیں ہی رہ جاتی ہیں، جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے انہیں یاد دلایا کہ ابھی ان کی ریٹائرمنٹ میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔ عدالت نے وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری کابینہ کو منگل 15 جنوری کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کر دی کہ آئندہ پیر تک سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کے منٹس عدالت میں پیش کئے جائیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں