اصغر خان کیس بند نہیں ہوگا، سپریم کورٹ

اسلام آباد (پبلک نیوز) اصغر خان کیس بند نہیں ہو گا۔ سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے عدالتی فیصلہ پر پوری طرح تحقیق نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گیارہ جنوری کو مقدمے کی سماعت سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی تھی۔ عدالت نے ایف آئی اے کی پیش کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا۔ جس میں ایف آئی اے نے اصغر خان کیس بند کرنے کی سفارش کی تھی۔

عبوری فیصلے میں عدالت نے سیکرٹری دفاع کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر مقدمے میں پیش رفت سے متعلق تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیاہے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری دفاع سے وضاحت بتائیں فوجی افسروں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ وہ ایف آئی اے کے دلائل سے مطمئن نہیں ہیں، ایف آئی اے کہتی ہے مقدمہ آگے بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں، ایف آئی اے کہتی ہے نامزد افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی، ہمارے خیال کے مطابق کچھ چیزوں سے متعلق تفتیش کی ضرورت ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش کا دائرہ محدود ہے۔ اس لیے مقدمہ بند کیا جائے۔ اصغر خان کے ورثاء کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے میں کچھ چیزیں طے کر دی گئی ہیں۔

وکیل نے کہا اس مقدمے میں نظر ثانی اپیل بھی خارج ہو چکی ہے، ایف آئی اے نے عدالتی فیصلہ پر پوری طرح تحقیق نہیں کی گئی۔ ایف آئی اے ایک ہفتے میں جواب جمع کرائے۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں