45 روز میں  ملک بھر سے تمام بل بورڈز ہٹانے کے احکامات جاری

اسلام آباد (پبلک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پورے ملک میں  تمام پبلک پراپرٹیز سے الیکٹرونک بل بورڈ اور ہورڈنگز سمیت ہر قسم کے بل بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں نقصان دہ ہورڈنگز کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے دائر کیس پر سماعت ہوئی۔ جس کے بعد عدالت نے45 روز میں  ملک بھر سے تمام بل بورڈز کا ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

دوسری جانب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پی ایچ اے، ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈز کو ریوینیو کی مد میں کروڑوں اربوں کے نقصان ہو گا۔ کیونکہ بل بورڈز اور ہورڈنگز ان اداروں کے ریونیو کمانے کا اہم ذریعہ ہیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں