سپریم کورٹ کا بلاول بھٹو، مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پی پی رہنما فاروق نائیک سمیت ان کے خاندان کے لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی اٹارنی جنرل، بلاول بھٹو، آصف زرداری اور اومنی گروپ اور جے آئی ٹی کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے جے آئی ٹی سربراہ سے سوال کیا کہ بلاول بھٹو زرداری  تو معصوم  ہیں۔ ان کا جعلی اکاؤنٹس کے معاملے سے کیا لینا دینا؟ کیا جے آئی ٹی نے بدنام کرنے یا کسی کے حکم پر بلاول کا نام ڈالا؟ چئیرمین پیپلزپارٹی  تو اپنی والدہ کا مشن آگے بڑھا رہے ہیں۔

عدالت نے دونوں رہنماؤں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ نیب بوقت ضرورت بلاول اور مراد علی شاہ کوطلب کر سکتا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تحقیقات کے بعد ریفرنس بنتا ہے تو دائر کیا جائے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں