سپریم کورٹ کا کراچی سرکلر ریلوے، ٹرام لائن کی فوری بحالی کا حکم

کراچی (پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے اورٹرام لائن  کی فوری بحالی کا حکم دے دیا ۔ شہرقائد میں ریلوے اراضی کو واگزار کرانے کے احکامات بھی دے دیئے گئے۔

کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔ جسٹس گلزار احمد نے کراچی سرکلر ریلوے کی فوری بحالی اور ریلوے کی اراضی سے قبضہ واگزار کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس گلزار احمد نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعہ تمام علاقوں سے ریلوے لائنز کلیئر کرائی جائیں۔ شہر میں ٹرام لائن کو بھی بحال کر کے سیاحتی مقاصد کے لیے صدر سے اولڈ سٹی ایریا تک ٹرام چلائی جائے۔

کے ایم سی اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ٹرام ریل کی  بوگیاں تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جسٹس گلزار احمد نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا۔

انھوں نے حکم دیا کہ ایف ٹی سی پُل کے نیچے واقع دکانیں مسمار کر دی جائیں۔ شارع فیصل اور راشد منہاس روڈ سے ہر طرح کی تجاوزات ختم کی جائیں۔ تمام کنٹونمنٹ بورڈز اور ڈی ایچ اے کو بھی تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا گیا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں