پاکپتن اوقاف اراضی کیس: سپریم کورٹ نے نواز شریف کو طلب کر لیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکپتن ارضی کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے اس دور کے وزیر اعلیٰ میاں نواز شریف طلب، نواز شریف کے وکیل کی طرف سے جمع کرایا گیا جواب مسترد۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں اوقاف زمین کی الاٹمنٹ کے حوالے سے دائر کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ نواز شریف خود آکر وضاحت دیں کہ انہوں نے نوٹی فکیشن کیوں واپس لیا۔ ریمارکس میں کہا کہ اگرنواز شریف ذمہ داری نہیں لے رہے تو  یہ مقدمہ ریفرنس کا بنتا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کے وکیل کی طرف سے جمع کرایا گیا جواب مسترد کر دیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نواز شریف خود آکر وضاحت دیں انہوں نے نوٹی فکیشن کیوں واپس لیا اگرنواز شریف ذمہ داری نہیں لے رہے تو  یہ مقدمہ ریفرنس کا بنتا ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں