نواز، مریم، محمد صفدر کی سزا معطلی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نیب کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد محمد صفدر کی سزا معطلی کے معاملہ میں پیش رفت ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نیب کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 6 نومبر کو سماعت کرے گا۔ سماعت کے لیے نواز شریف مریم نواز اور محمد صفدر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے کے فیصلے کے خلاف ملزمان کی اپیل منظور کرتے ہوئے سزا معطلی کا حکم جاری کیا تھا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں