برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

 

پبلک نیوز: ایک دہائی سے زائد عرصہ کے بعد برطانوی شاہی جوڑا پرنس ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان کا دورہ کرے گا۔

 

14 اکتوبر کو برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد میں وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے ملاقات کرے گا۔ برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے دورہ کے بعد 16 اکتوبر کو لاہور کا دورہ کرے گا۔ 16 اکتوبر کو برطانوی شاہی جوڑا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا خصوصی دورہ کرے گا۔

 

پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں برطانوی شاہی جوڑے کی آمد کے حوالے سے انتظامات شروع کردئیے گئے۔ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں برطانوی شاہی جوڑا تمام تر کرکٹ سرگرمیوں اور انفراسٹرکچر کا دورہ بھی کرے گی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں