مریم نواز کا آئندہ ماہ سندھ کے مختلف ڈویژن کے دوروں کا شیڈول تیار

کراچی (منیر ساقی) گرمی کے پارے کے ساتھ سیاسیت کا پارہ بھی جولائی میں مزید ہائی ہونے کا امکان، مسلم لیگ نے بھی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کی تیاری شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

مسلم لیگ نے بھی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کی تیاری شروع کردی، مریم نواز ن لیگ کی مجوزہ عوامی رابطہ مہم کی قیادت کریں گی۔ مریم نواز کا آئندہ ماہ سندھ کےمختلف ڈویژن کےدوروں کا شیڈول بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ مریم نواز ن لیگ کی مجوزہ عوامی رابطہ مہم کی قیادت کریں گی۔ مریم نواز شریف 7جولائی سندھ میں جلسوں، ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گی۔ مریم نواز کا سندھ میں پہلا دورہ کراچی میں ہو گا۔ ن لیگ کے تحت نشترپارک میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔


مریم نواز جولائی کے وسط میں حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کریں گی۔ ن لیگ بے نظیرآباد اور میرپورخاص ڈویژنز میں بھی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اجتماعات کا انعقاد کرے گی، مسلم لیگ ن کے مرکزی و صوبائی رہنماء مریم نواز کے مجوزہ دورہ سندھ کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ مریم نواز کے مجوزہ دورہ سندھ کے سلسلے میں ن لیگ کا مشاورتی اجلاس اکیس جون کو طلب کر لیا گیا ہے، لاہور میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں مریم نواز کے دورہ سندھ کی تاریخوں کوحتمی شکل دی جائے گی۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں