اٹلی : ڈرائیور نے بچوں سے بھری بس کو آگ لگا دی

پبلک نیوز: اٹلی کے شہر میلان میں ایک ڈرائیور نے بچوں سے بھری بس کو آگ لگا دی، تاہم بچے آگ پھیلنے سے پہلے ہی بس سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اطالوی شہر میلان میں ڈرائیور نے بچوں سے بھری بس کو یرغمال بنایا، انہیں مارنے کی دھمکیاں دیں، اور ان کے ہاتھ باندھ دیئے۔ بس میں 51 بچوں سمیت ان کی نگہبانی کرنے والا عملہ بھی موجود تھا۔

 

ایک بچہ پولیس کو فون کے ذریعے واقعے کی اطلاع دینے میں کامیاب ہوا اور اہلکاروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بس کو گھیر لیا، روکے جانے پر ڈرائیور نے بس کو آگ لگا دی۔ پولیس اہلکاروں نے بس کے پچھلے دروازے سے بچوں کو بحفاظت باہر نکالا۔

 

حکام کے مطابق بعض بچے صدمے کی حالت میں ہیں، جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اٹلی کے سینیگالی علاقے سے تعلق رکھنے والے بس ڈرائیور نے بحیرہ روم میں ڈوبنے سے ہونے والی تارکین وطن کی ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں