نجی سکولز نے سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا

کراچی (محمد نواز ڈاہری) کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں۔ فیسوں میں من مانا اضافہ، کراچی میں نجی سکول مالکان نے سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا۔ شہری پھٹ پڑے، دوسری جانب سکول انتظامیہ نے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

 

نجی سکولوں میں اضافی فیس کہ معاملہ حل نہ ہوسکا۔ والدین کا کہنا ہے سکولز کے جانب سے اضافی فیس وصول کی جارہی ہے۔ جو سپریم کورٹ کہ احکامات کی توہین ہے۔

 

آل سندھ پیرینٹس ایسوسی ایشن کہ وائیس پریزڈنٹ کا کہنا تھا کہ بار بار رابطہ کرنے کہ باوجود ابوسینا سکول سمیت دیگر نجی سکول فیس کم کرنے پر آمادہ نہیں۔

 

سکول انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر پرنسپل مہرین علی نے فیسوں کی مد میں اضافے کے تمام تر الزامات کو رد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

 

والدین کا کہنا ہے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے موثر اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے نجی سکول اپنی من مانیاں کر رہے ہیں۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں