کراچی:اسکول وین ڈرائیورز ایسوسی ایشن ٹریفک پولیس کے خلاف سراپا احتجاج

کراچی(تنویر منیر) اسکول وین ڈرائیورز ایسوسی ایشن کا ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور ڈرائیوروں کو ہراساں کرنے کے خلاف لکی اسٹار پر احتجاج، اسکولز وین ڈرائیوروں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی کارروائیوں کے خلاف احتجاجا طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ نہیں کریں گے۔

 

کراچی میں چلتے پھرتے بم کے خلاف انتظامیہ کا ایکشن، کارروائیوں کے خلاف اسکول وینز مالکان کا ری ایکشن۔ کراچی میں چلتے پھرتے بم کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آئی تو اسکولز وین ایسوسی ایشن نے شہر بھر میں ہڑتال کر دی اسکول وینز مالکان کا کہنا ہے سی این جی صرف اسکول وینز میں نہیں بلکہ دیگر گاڑیوں میں بھی استعمال کی جاتی ہے تو پھر اسکول وینز مالکان کے خلاف تعصب پر مبنی کارروائیاں بند کی جائیں۔

 

اسکولز وین ڈرائیورز نے منع کیا تو بچوں کو اسکول پہنچانے کے لیے والدین کی دوڑیں لگ گئیں، کوئی اپنے بچوں کو موٹرسائیکل تو کوئی رکشے میں لیکر اسکول پہنچا۔ اسکولز وینز ایسوسی ایشن کے احتجاج کے باعث بچے بھی پریشانی کا شکار نظر آئے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی نے افسران کو سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں سی این جی اور ایل پی جی لگی اسکول وین کے خلاف بھر پور ایکشن کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں